ڈیلی پرل ویو.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد (جنرل) عمران عباس نقوی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالہ سے اجلاس منعقدہوا۔ جس میں محکمہ صحت عامہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد (جنرل) عمران عباس نقوی کو پولیو مہم کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔جس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں باقاعدہ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس میں محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 05 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطے پلائیں گے۔ مہم کا بنیادی مقصد ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران 123734 بچوں کو پولیوں سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے اور جس کیلئے 764 موبائل ٹیمییں 67 فکس سائیٹس اور 19 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ پولیو مہم کی ٹیمیں صبح 08 بجے سے لیکر شام 04 بجے تک مصروف عمل رہیں گے۔کمپین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیہلئے ضلع سطح پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سئل قائم کیا گیا۔ ضلع بھر کے والدین، اساتذہ کرام، وکلاء صاحبان، عام شہری، ملازمین مزدور غرضیکہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ملک کو پولیو سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کو دوبارہ شروع کرنے کی وجہ Environmental positive issue ہیں جو کہ مثبت آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہنگامی طور پر مہم کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ گزشتہ 25 سالوں سے پولیو فری زون ہے اور اس سٹیٹس کو ہمیشہ برقرار رکھنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ میٹنگ کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے پولیو مہم کے دوران ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ خود بھی اس ساری مہم کی نگرانی ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے کریں گے اور مہم کو کامیاب کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقن دہانی کرائی۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل