مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو) فیڈریشن آف ریئل اسٹیٹ اینڈ ریلٹرز آزادکشمیر کی آفیشل حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ایک نجی ہوٹل میں ہوا. تقریب میں سید سادات حسین شاہ چیئرمین لیک شور سٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت خورشید احمد عباسی مرکزی صدر فیڈریشن آف ریئل اسٹیٹ آزادکشمیر نے کی.تفصیلات کے مطابق چیئرمین لیک شور سٹی سید سادات حسین شاہ نے نو منتخب عہداران ڈویژن مظفرآباد، صدر منیر احمد مغل، سینئر صدر ملک وحید،وائس صدر عمر سواتی،وائس صدر ملک اشفاق،جنرل سیکرٹری راجہ عامر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وحید مغل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری الیاس اویس، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نظیر مغل، سیکرٹری فائنس تجمل فاروقی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ ناہید، سیکرٹری انفارمیشن مشرف مغل، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن شاہد کاظمی، سیکرٹری کوارڈینیٹر عمیر مغل، رفیت مغل وائس صدر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حبیب مغل، سے حلف لیا. اس موقع سید سادات حسین شاہ چیئرمین لیک شور سٹی،خورشید احمد عباسی مرکزی صدر فیڈریشن آف ریئل اسٹیٹ آزادکشمیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پراپرٹی ٹیکس کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرے گے. پراپرٹی ہولڈرز کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوششیں رہے گے. ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سستے گھر فراہم کرے، ہاؤسنگ اسکیمز کو آسان بنائے، اور ایسے قوانین مرتب کرے جو سرمایہ کاروں اور عوام دونوں کے لیے سودمند ہوں.

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل