ڈیلی پرل ویو.آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف مظفرآباد میں پہلے سے زیادہ بھرپور قوت بن کر سامنے آئے گی، حلقہ کا ٹکٹ جس کو بھی ملے ھم اس کے ساتھ ہیں، اس امر کا اظہار سابق وزیر محمد حنیف اعوان کی تحریک انصاف کے رھنما خالد مغل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رھنما خواجہ شفیق احمد، متحرک رھنما سید شکیل شاہ، عابد اعوان، سعید اعوان ایڈووکیٹ، راجہ مرسلین، امان قیوم مغل، عمر خان اور دیگر زعما بھی موجود تھے، اس موقع پر پی ٹی آئی رھنما محمد حنیف اعوان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت قیادت میں متحد اور سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم خان نیازی کی قیادت میں آزاد کشمیر میں برسر پیکار ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ حکمران فہم و فراست سے کام لیں فرعون و یزید کی تقلید مت کریں وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، اس موقع پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سابق ڈپٹی اطلاعات خالد مغل نے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر ے کارکنان کو مشکل کی اس گھڑی آپس کے اختلاف بالائے طاق رکھ کر صرف اور صرف عمران خان کی رہائی کیلئے مشترکہ جد وجہد کریں، انھوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے ہر فیصلہ کو سب قبول کریں گے۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل