گھڑی دوپٹہ میں سول ڈیفنس وارڈن پوسٹ کے قیام کے لیے رضاکاروں کی رجسٹریشن مہم، 60 سے زائد افراد کی شمولیت 0

گھڑی دوپٹہ میں سول ڈیفنس وارڈن پوسٹ کے قیام کے لیے رضاکاروں کی رجسٹریشن مہم، 60 سے زائد افراد کی شمولیت

ڈیلی پرل ویو.محکمہ سول ڈیفنس ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام گھڑی دوپٹہ میں وارڈن پوسٹ کے قیام کے سلسلے میں رضاکاروں کی رجسٹریشن کا کیمپ قائم کیا گیا۔ یہ کیمپ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ممتاز حسین سلہریہ کے دفتر میں منعقد کیا گیا، جن کا کردار اس پورے عمل میں قابلِ تحسین رہا۔

کیمپ کے دوران 60 سے زائد رضاکاروں نے شہری دفاع میں شمولیت اختیار کی، جن میں طلبہ، تاجر، سرکاری ملازمین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

سول ڈیفنس مظفرآباد کی ٹیم اور ٹاؤن کمیٹی کے ممبران نے علاقے کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے عوام کو شعور و آگاہی فراہم کی اور شہری دفاع کے مقاصد سے روشناس کرایا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس مظفرآباد کے مطابق، شہری دفاع کی سرگرمیوں کو مظفرآباد کی شہری حدود سے باہر گھڑی دوپٹہ اور پٹہکہ نصیر آباد تک وسعت دی جا رہی ہے تاکہ گنجان آباد اور ایمرجنسی سروسز سے محروم علاقوں کو ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر تیار رکھا جا سکے۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد، تمام رضاکاروں کو باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی۔ تربیت کے بعد ہر علاقے میں وارڈن پوسٹ قائم کی جائے گی، جہاں ایمرجنسی کے بنیادی آلات و سامان کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔

یہ اقدام نہ صرف کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (CBDRR) کے تصور کو فروغ دے گا بلکہ قدرتی آفات، ناگہانی حادثات اور دیگر ہنگامی صورتحال میں مؤثر ردعمل دینے کے لیے مقامی آبادی کو مضبوط بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

گھڑی دوپٹہ میں سول ڈیفنس وارڈن پوسٹ کے قیام کے لیے رضاکاروں کی رجسٹریشن مہم، 60 سے زائد افراد کی شمولیت“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں