ڈیلی پرل ویو.کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین نے موسم کی خرابی کے باعث ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ کمشنر آفس سے جاری ہونے والی ایڈوائزری کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں میں اسوقت شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے۔ اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ٹریول ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں سے کلاوڈ برسٹ کی بھی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ اسوقت بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف شاہراہوں پر پتھر آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس لیے عوام غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ ہر قسم کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔

”کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین نے موسم کی خرابی کے باعث ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی“ ایک تبصرہ