ڈیلی پرل ویو.ریاستی باشندہ سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ تربیتی سیشن مظفّرآباد کے اے جے کے آئی ٹی بورڈ کے آئی ٹی ایکسیلینس سینٹرمیں منعقد ہوا۔ اس سیشن کی صدارت ممبر (مانیٹرنگ و کوآرڈینیشن) بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹرز آئی ٹی اور منیجر آپریشنز آئی ٹی بورڈ نے متعلقہ آفسران کے ہمراہ کی۔تربیت کا مقصد اسسٹنٹ کمشنر دفاتر کے عملے کو آئی ٹی بورڈ کی جانب سے تیار کردہ ایپلیکیشن پر تربیت دینا تھا، تاکہ انہیں سرٹیفکیٹس کی کمپیوٹرائزیشن کے ورک فلو اورمیکانزم کے بارے میں آگاہی دی جا سکے اور اے سی دفتر کے احاطے میں قائم ای-فیسلیٹیشن سینٹر برانچ آفس سے آپریشن کا آغاز کیا جا سکے۔یہ منصوبہ نہ صرف ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں مدد دے گا بلکہ جاری کردہ سرٹیفکیٹس کا ڈیٹا محفوظ رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوگا، جس سے عوام اور ضلعی انتظامیہ کو حقیقی معنوں میں سہولت ملے گی۔تربیت کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

”مظفرآباد ریاستی باشندہ سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ تربیتی سیشن“ ایک تبصرہ