وزیراعظم آزاد کشمیر کا پاک فوج کو خراج تحسین، دشمن کو دندان شکن جواب پر قوم کو فخر ہے 0

یوم تکبیر پاکستان کی عظمت ،سظوت اور عظمت کا دن ہےوزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق

ڈیلی پرل ویو.وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی عظمت ،سظوت اور عظمت کا دن ہے جس دن سبز ہلالی پرچم اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ سربلند ہوا 28 مئی کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ اگر قوم متحد ہو، قیادت باہمت ہو اور مقاصد واضح ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت اسے جھکا نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں نے نہ صرف پاکستان کو دفاعی تحفظ فراہم کیا بلکہ کشمیری عوام کو بھی ایک مضبوط پشت پناہی عطا کی۔ وزیرِ اعظم نے “آپریشن بُنیان المرصوص” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی پاکستان کی افواج دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے فولادی دیوار بنی ہوئی ہیں۔ “بُنیان المرصوص” دراصل اسی دفاعی فکر کا تسلسل ہے جس کا آغاز 28 مئی 1998 کو ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور مسلسل جارحیت کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی، لیکن دفاع کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھی، یہی یومِ تکبیر کا پیغام ہے کہ امن کی خواہش کمزوری نہیں بلکہ ذمہ داری کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر ایٹمی پروگرام شروع کرنے پر سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید ،ایٹمی دھماکوں پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ،اس وقت کی عسکری قیادت ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور تمام سائنسدانوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا یہی وہ ایٹمی قوت ہے جس نے خطے میں طاقت کے توازن کو بدل کر رکھ دیا اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں جب پاکستان کو بھارت پر واضح برتری حاصل کوئی تو یہ کھل کر سامنے آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

یوم تکبیر پاکستان کی عظمت ،سظوت اور عظمت کا دن ہےوزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں