0

ترکیہ نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہےصدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

ڈیلی پرل ویو. ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے کہا ہے کہ ترکیہ کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ترکیہ ہر فورم پراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے آواز اُٹھاتا رہے گا۔ ترکیہ آزادکشمیر میں تعلیم اور دیگرمختلف شعبوں میں کام کر ے گا۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے۔ لہذا ہمیں امید ہے کہ ترکیہ آئندہ بھی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے کھل کر کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے اور بھارت کی طرف سے پاکستان پر کیے گئے حملے کی بھرپور مذمت کی ہے جس پر ہم ترکش حکومت اور عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ترکیہ آزادکشمیر میں تعلیم اور دیگر شعبوں میں کام شروع کرے ہم ہرسطح پر اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ملاقات میں ترکش سفارتخانے کی قونصلرمسز یپرک ایس بھی موجود تھیں۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے ترکیہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر جو ثالثی کی پیشکش کی ہے اس بار کشمیریوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے۔ اس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ ترکیہ کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے آواز اُٹھاتے رہیں گے۔ ترکیہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے مزید کہا کہ ترکیہ آزادکشمیر میں تعلیم اور دیگرمختلف شعبوں میں کام کرنا چاہتا ہے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ترکیہ کے سفیرڈاکٹر عرفان نیزرو گلو کو یقین دلایا کہ ترکیہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرے اس سلسلے میں ہم ہر طرح کی سہولیات، مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔ اس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ جہاں ترکیہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے وہاں ہم آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ترکیہ کے سفیرڈاکٹر عرفان نیزرو گلو کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں