ڈیلی پرل ویو.ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی علاقائی دفتر مظفرآباد محترمہ شازیہ صدیق نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مختصر مدت کے لیے آزمائشی بنیادوں پر ریجن کے زیرِ اہتمام سوئفٹ سنٹرز قائم کیے تھے، جو اب تکنیکی وجوہات کی بنا پر جولائی 2024 سے بند کر دیے گئے ہیں۔یونیورسٹی کے علم میں آیا ہے کہ کچھ ادارے اور افراد اب بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نام استعمال کر کے غیر قانونی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔یونیورسٹی کا ان افراد یا اداروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔عوام الناس کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ ایسے جعلی سنٹرز یا افراد سے کسی بھی قسم کا لین دین یا سہولت حاصل کرنے والے خود ذمہ دار ہوں گے۔ یونیورسٹی کسی بھی غیر قانونی عمل میں ملوث افراد/طلبہ کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔تمام طلبہ و طالبات رہنمائی / معلومات کے لیے صرف یونیورسٹی کے مین کیمپس یا قریبی علاقائی دفاتر سے رابطہ کریں۔ علاقائی دفاتر کی معلومات https://aiou.edu.pk پر موجود ہے۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل