ڈیلی پرل ویو.سینئر ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سکولز سید سلیم گردیزی کے اعزاز میں سیکرٹریٹ تعلیم سکولز کی جانب سے الوداعی تقریب کے انعقاد میں
سیکرٹری سروسز ظفر محمود خان، سیکرٹری تعلیم سکولز قاضی عنایت علی، سیکرٹری پبلک سروس کمیشن عبد الستار خان، سینئر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت عامہ یونس میر، ڈائریکٹر جنرل DCRD راجہ نصیر خان، چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ سید طفیل بخاری، ڈائریکٹر توسیع تعلیم فوزیہ صادق، ڈائریکٹر EMIS ظہور احمد خان، ڈویژنل ڈائریکٹر نسواں مظفرآباد ڈویژن پروین اختر، ایڈیشنل سیکرٹریز راجہ خالد سلیم، طاہر مسعود چغتائی، ڈائریکٹر ایڈمن ٹیکسٹ بک بورڈ نازش اکبر، ڈپٹی ڈائریکٹرز نظامت اعلیٰ نسواں مصباح اعوان، رضوانہ قریشی، سیدہ در شہوار نقوی، ڈپٹی سیکرٹری سکولز اور سید سلیم گردیزی کے فیملی ممبران، اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان اور سیکرٹریٹ تعلیم سکولز کے آفیسران و اہلکااران کی شرکت۔تقریب کے آرگنائزر ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم راجہ خالد سلیم، طاہر مسعود چغتائی، لیگل آفیسر اسلم عباسی اور بجٹ آفیسر عاطف عباسی تھے۔سید سلیم گردیزی سینئر ایڈیشنل سیکرٹری کو شاندار خدمات سر انجام دینے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعائف بھی پیش کیے گے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سکولز سید سلیم گردیزی محکمہ تعلیم کے لیے خدمات سر انجام دینے کے بعد عمر پیرانہ سالی پر ملازمت سے ریٹائر ہو گئے۔ سیکرٹریٹ تعلیم سکولز کی جانب سے شاندار اور باوقار سروس پر سٹیٹ گیسٹ ہاؤس مظفرآباد میں پرخلوص الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینئر ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سید سلیم گردیزی تھے جبکہ صدارت سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن قاضی عنایت علی نے کی۔ تقریب میں سیکرٹری سروسز ظفر محمود خان، سیکرٹری پبلک سروس کمیشن عبد الستار خان، سینئر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت عامہ یونس میر، ڈائریکٹر جنرل DCRD راجہ نصیر خان، چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ سید طفیل بخاری، ڈائریکٹر توسیع تعلیم فوزیہ صادق، ڈائریکٹر EMIS ظہور احمد خان، ڈویژنل ڈائریکٹر نسواں مظفرآباد ڈویژن پروین اختر، ایڈیشنل سیکرٹریز راجہ خالد سلیم، طاہر مسعود چغتائی، ڈائریکٹر ایڈمن ٹیکسٹ بک بورڈ نازش اکبر، ڈپٹی ڈائریکٹرز نظامت اعلیٰ نسواں مصباح اعوان، رضوانہ قریشی، سیدہ در شہوار نقوی، ڈپٹی سیکرٹری سکولز اور سید سلیم گردیزی کے فیملی ممبران، اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان اور سیکرٹریٹ تعلیم سکولز کے آفیسران و اہلکااران نے شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام سیکرٹریٹ تعلیم سکولز کے سٹاف کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ سینئر ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سید سلیم گردیزی کو خدمات کے اعتراف میں تحائف بھی پیش کیے گئے۔ معاون شعبہ بجٹ اسرار عباسی نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا اور سید حسنین علی نقوی نے حضور سرور کونین خاتم النبیین صہ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ سید سلیم گردیزی کو بہترین اقدامات پر خوب سراہا گیا۔ انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں محکمانہ سٹاف اور مختلف آفیسران کی جانب سے خصوصی طور پر تعائف بھی پیش کیے گے۔ تقریب سے سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر محمود خان، سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن قاضی عنایت علی،سیکرٹری پبلک سروس کمیشن عبد الستار خان، سینئر ایڈیشنل سیکرٹری صحت عامہ یونس میر، ناظم اعلیٰ تحقیق و ترقی نصاب راجہ نصیر خان، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ آزاد کشمیر سید طفیل بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری طاہر مسعود چغتائی، ڈویژنل ڈائریکٹر نسواں مظفرآباد ڈویژن پروین اختر اور ڈائریکٹر EMIS ظہور احمد خان نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم کے لئے ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ بہت بڑا اعزاز ہے۔ سرکاری ملازم کا دوران ملازمت اچھا کردار نہ صرف اس کے لیئے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے بلکہ دوسرے ملازمین کے لیئے قابل تقلید مثال ہے۔سرکاری ملازمین اپنی نوکری کو اللہ پاک کی نعمت اور قوم کی امانت سمجھتے ہوئے اپنی تمام قابلیت اور اہلیت بروئے کار لائیں۔ سرکاری ملازمین حکومتی فلاحی اقدامات کو عوامی سطح پر پہنچانے کا بنیادی ذریعہ ہیں جن کی کارکردگی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ریٹائر سرکاری ملازمین دوران سروس حاصل ہونے والے علم و فن اور اچھے تجربات کو معاشرے کے دیگر طبقات میں فروغ دیں تاکہ پرامن اور باہمی مساوات پر مبنی منظم معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ مقررین نے سید سلیم گردیزی کو کامیاب سروس کی تکمیل اور ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سید سلیم گردیزی ہمہ جہت شخصیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنا لوہا منوایا انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے بھی خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ انکی اپنی کئی تصانیف بھی ہیں۔ محکمہ تعلیم سکولز کے دستور العمل مرتب کرنے اور ایجوکیشن پالیسی کے اندر بھی سید سلیم گردیزی کا بڑا رول ہے۔ وہ محکمہ تعلیم کے قابل، فرض شناس اور ذمہ دار آفیسر تھے۔ اپنے فرائض منصبی انتہائی ذمہ داری سے ادا کرتے رہے ہیں۔ اس کے علاؤہ بھی اپنے قلم سے معاشرتی مسائل اور انکے حل کے لیے اپنی تحریر کے زریعے نوجوانوں کو ملک کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کی تلقین کرتے رہے۔ تدریس اور تربیت کے شعبہ سے بھی منسلک رہے۔ الغرض جس بھی شعبہ میں خدمات سر انجام دی خود کو ہمیشہ اپنی کمٹمنٹ کی وجہ سے ممتاز رکھا اور اپنا نام پیدا کیا۔ ریٹائر ہونے والے سینئر ایڈیشنل سیکرٹری سید سلیم گردیزی نے اپنے خطاب کے دوران اپنی سروس کے دوران آنے والے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی کہ کس طرح انہوں نے مشکل حالات میں بھی شاندار سروس کی۔ انہوں نے اپنے ملازمین ساتھیوں کو فرض شناسی اور دیانت داری کے ساتھ خدمات انجام دینے اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی تلقین کی۔ اور محکمہ تعلیم سکولز میں اصلاحات کے حوالے سے کیے گے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے محکمانہ ساخت کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جو پائپ لائن میں ہیں انہیں مکمل کرنے کی تجاویز پیش کی۔ اور مشکل حالات میں فیملی کی جانب سے سپورٹ پر انکا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اور محکمہ تعلیم سکولز کی کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اپنے ماتحت جملہ محکمہ جات کے اقدامات کو خوب سراہا آخر پر شاندار تقریب کے انعقاد پر اپنے ساتھیوں اور بالخصوص سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر قاضی عنایت علی اور تقریب کے آرگنائزر راجہ خالد سلیم اور انکی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس محبت کے ساتھ ریاست بھر سے مجھے الوداع کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا گیا میں سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں آپ کی یہ محبتیں میرے لیے سرمایہ حیات ہیں۔
