وزیراعظم آزاد کشمیر کا پاک فوج کو خراج تحسین، دشمن کو دندان شکن جواب پر قوم کو فخر ہے 0

حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انفراسٹرکچر کی بہتری سے ٹورازم کو فروغ ملے گاوزیراعظم آزاد کشمیر

ڈیلی پرل ویو.وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے ہفتہ کے روز مختلف محکمہ جات کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے محکمہ صحت عامہ، محکمہ سیاحت اور محکمہ زراعت کے جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے تمام محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان کو مالی سال کے اختتام سے قبل 100 فیصد ترقیاتی بجٹ کے تصرف کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مذکورہ محکمہ جات کے سربراہان کو جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے اور ترقیاتی فنڈز کے بروقت اور درست استعمال کے لیے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انفراسٹرکچر کی بہتری سے ٹورازم کو فروغ ملے گا، صحت کا نظام مؤثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مالی سال کے اختتام پر میچور لائبیلیٹیز کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور واجبات کی ادائیگی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں