ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد: کریش پلانٹس بند کرنے پر پلانٹس کے مالکان اور مزدوروں حکومت کے خلاف دھرنا دے دیا۔ مالکان نے الزام لگایا ہے کہ غلط رپوٹس دے کر کریشن پلانٹس بند کروائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کریش پلانٹس کے مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات اور محکمہ معدنیات کی طرف سے حکومت کو مس گائیڈ کیا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ کامسر کریش پلانٹ بند کرنے پر شہر بھر میں تعمیراتی کام بند ہو چکا ہے اور ایک دم سے کریش ، ریت کے ریٹ ہزار گنا بڑھ گئے ہیں، جو مزدا یہاں پہ 3 ہزار کا شہریوں کو ملتا تھا وہ اب 15 ہزار میں مل رہاہے۔
حکومت لوگوں کو بےروزگار ہونے سے بچائے اگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوتا تو ہم اس دھرنے کو شہر کی طرف شفٹ کریں گے۔
