govt ajk 0

آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پریس ریلیز جاری

ڈیلی پرل ویو.آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیہ اور مضر صحت اشیاء کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بلا تخصیص و بلا تفریق کاروائی کی ۔ ماہ مئی 2025ء میں پاکستان سے آزاد کشمیر کی حدود میں اپنی پراڈکٹس فروخت والی مختلف کمپنیز کے پراڈکٹس کے سیمپلز حاصل کر کے لیبارٹی تجزیہ کروایا گیا موصولہ تجزیاتی رپورٹ کی بنیاد پر 26 کمپنیز( آئل گھی ، فروزن میٹ سنیکس اور جوسز) جو کوالٹی سیفٹی اور Labelling پیرامیٹرز پر فیل قرار پائی ہیں ان پر مجموعی طور پر – 1660000 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے جو پراڈکٹس سیفٹی اور کوالٹی پیرامیٹرز پر فیل /Unsatisfactory قرار پائی ہیں ان کی آزاد کشمیر میں فروختگی پر پابندی بھی عائد کی گئی جبکہ Labelling پر غیر تسلی بخش قرار پانے والی کمپنیز کو فوراً Labelling درست کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جبکہ آزاد جموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے آزاد کشمیر بھر میں دودھ ، پانی اور دیگر کھانے پینے والی اشیاء کی Testing عمل میں لائی گئی جس پر ضلع میر پور میں 24 ملک شاپس کو دودھ میں ملاوٹ پائے جانے پر سیل کیا گیا اور متعدد موٹر سائیکل گاڑیاں جو پابندی کے باوجود پنجاب سے دودھ آزاد کشمیر میں لا کر فروخت کر رہی ہیں ضبط کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کیا گیا۔ ضلع کوٹلی میں پنجاب سے تیار کردہ بیکری کا سامان فروخت کرنے والے ایک سٹور کو ناقص صفائی ستھرائی اور کیک میں چوہا پائے جانے پر سیل کر دیا گیا جبکہ ضلع مظفر آباد میں غیر رجٹر ڈ ا بدوں لائسنس کا روبار کرنے پر 02 جوس بنانے والی کمپنیز کے 1200 کاٹن ضبط کیے گئے اور مختلف چشموں اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والے مختلف برانڈز کے پانی کے 47 سیمپلز لے کر لیبارٹری تجزیہ کیلئے ارسال کیے گئے ۔ آزاد جموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ معزز عدالت العظمی کے مقدمه شاهد زمان بنام آزاد حکومت وغیرہ اور اور مختلف اوقات میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں جملہ فوڈ سیفٹی آفیسران آزاد کشمیر کو غیر معیاری / مضر صحت پراڈکٹس اور اس میں ملوث کمپنیز اور FBO’S بالخصوص دودھ، پانی ، بیکری، آئل اور Snacks کے خلاف کاروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کیلئے ہدایات دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں