ڈیلی پر ل ویو.مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) – ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل محترمہ مدحت شہزاد نے محکمہ تعلیم ایلمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن کے افسران کی باقاعدہ ترقیابی کے لیے سلیکشن بورڈ نمبر 2 کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے نمائندگان اور افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر محترمہ مدحت شہزاد نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر ترقیوں کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ تعلیمی نظام مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔ انہوں نے سلیکشن بورڈ کے ممبران کو ہدایت کی کہ ترقیوں کا عمل شفاف، منصفانہ اور مقررہ ضابطوں کے مطابق مکمل کیا جائے۔
اجلاس میں مختلف افسران کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ترقیوں کے متعلق سفارشات مرتب کی گئیں، جنہیں جلد ہی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفائی کیا جائے گا۔
محترمہ مدحت شہزاد نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے افسران تعلیمی شعبے میں مزید بہتری اور طلبہ کی فلاح و ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔