حکومتی عدم توجہی ،ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت،مظفر آباد کا والی بال گراؤنڈ تباہ 0

حکومتی عدم توجہی ،ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت،مظفر آباد کا والی بال گراؤنڈ تباہ

مظفر آباد (ڈیلی پرل ویو )مظفر آباد میں وزیراعظم سیکرٹریٹ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر 55 سے 70 لاکھ میں تعمیر ہونے والا والی بال گرائونڈ تباہ حالی کا شکار۔

گرا ئونڈ میں گندگی،لاکھوں روپے سے تیار کی گئی لوہے کی گرلز ٹوٹ گئیں، ناقص میٹریل کے استعمال سے بیٹھنے کیلئے بنائی گئی سیٹیں برباد،محکمہ، ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت نے گرائونڈ کو خراب کرکے رکھ دیا۔

مبینہ طور پر 70 لاکھ محکمہ اور ٹھیکیدار ڈکار گئے،حکومت کی عدم دلچسپی سے 55 لاکھ کا ٹھیکہ 70 لاکھ میں کیسے پہنچا ابھی تک اس حوالے سے کوئی تحقیق نہیں ہوئی۔

والی بال گراؤنڈ ناقص منصوبہ بندی اور کرپشن کا شکار ہو کر تباہ حالی کا منظر پیش کر رہا ہے، اس منصوبے پر 55 سے 70 لاکھ روپے کی لاگت آئی تاہم گراؤنڈ کی موجودہ حالت حکومتی عدم توجہی اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت کی عکاسی کرتی ہے۔

گراؤنڈ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر موجود ہیں، جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے بلکہ مقامی عوام کی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں