0

سینئر موسٹ جسٹس لیاقت شاہین مستقل چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ مقرر

ڈیلی پرل ویو.آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سینئر موسٹ جج جسٹس سردار لیاقت شاہین کو بطور مستقل چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور کی جانب سے اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعیناتی اُس تاریخ سے مؤثر ہوگی جب جسٹس سردار لیاقت شاہین اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس سردار لیاقت شاہین کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی سے ہے۔ وہ عدلیہ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ماضی میں لوئر جوڈیشری میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے 9 جون کو بطور قائمقام چیف جسٹس حلف اٹھایا تھا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد کشمیر کی یہ مستقل تعیناتی، سابق چیف جسٹس صداقت حسین کی ریٹائرمنٹ کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ نو تعینات چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں