قومی اسمبلی میں انڈیا کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور 0

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں سفیر پاکستان اور محافظ کشمیر کا کردار ادا کیا سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر

ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد سپیکر قانون ساز اسمبلی سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سفارتی مشن کو عالمی سطح پر ملنے والی پذیرائی پاکستان کی اصولی فتح اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے عالمی بریک تھرو ثابت ہو گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ کے بجائے عالمی مسئلہ قرار دیکر بھارتی پراپیگنڈے کو بے اثر اور بے وقعت کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانگی سے قبل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر کے ہمراہ ملنے والے پارٹی عہدیداروں کارکنوں اور عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر قانون ساز اسمبلی سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مدبرانہ قیادت کی تربیت انکی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شھید اور مرد حر آصف علی زرداری نے کر کے انھیں سنگ پارس بنا دیا دنیا بھر میں انھوں نے سفیر پاکستان اور محافظ کشمیر کا کردار ادا کر کے پاکستانی کشمیری قوم کی ترجمانی کا مقدس مشن ادا کیا ہے۔ پیپلز پارٹی ناقابل تسخیر دفاع اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی مضبوط وفاق آئین و قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام کی علامت اور ضمانت ہے۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے وزیراعظم منتخب ہو کر ملک کو ترقی یافتہ ممالک اور کشمیر کو آزادی حاصل کرنے والی قوموں میں شامل کروانے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ چوہدری لطیف اکبر نے شوکت جاوید میر سمیت پارٹی تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابیوں اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی خدمات کو زیادہ سے زیادہ عوام اور نوجوان نسل میں اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کر کے حکومت سازی کرے گی اور بلا تخصیص خدمت خلق کے دور کا آغاز ہو گا۔ شوکت جاوید میر نے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کو بھارتی گولہ باری سے وادء لیپہ میں ہونے والی گولہ باری سے نقصانات اور آس کے تدارک پر تفصیلات سے آگاہ کیا اور عوام کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے لائن آف کنٹرول پر بنکرز برتھواڑ گلی دفاعی لیپہ بائی پاس سڑکوں کی تعمیر ٹنل کے میگا پراجیکٹ اسمبلی میں الگ حلقہ انتخاب کیلئے قانون سازی کی تجاویز پیش کیں جس پر سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا جبکہ وادء لیپہ کی سیاحت کو فروغ دینے اور پانچ منزلہ لکڑی کی قدیم ترین عمارت کو حکومتی تحویل میں لینے کی کوشش کو سراہتے ہوئے انکا عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کو ملنے والی فتوحات پر افواج پاکستان کو اہل کشمیر کی جانب سے غیر مشروط تعاون دلاتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کے ذریعے بھارت کو دندان شکن جواب پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر چوہدری لطیف اکبر نے آزاد کشمیر کے باشعور عوام کا قافلوں کی صورت میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے عمل کو عام انتخابات سے قبل ہی عوامی ریفرنڈم قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں