مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو) ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ایمز ہسپتال امبور کی کمزور گرفت۔ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف ہتھے سے ہی اکھڑ گئے۔ صفائی ستھرائی نا ہونے کے برابر، موبائل کا کھلے عام استعمال اور مریضوں ان کے ساتھ آنے والے ورثاء کے ساتھ ناروا سلوک پر آئے روز جھگڑے فساد رونما ہونے لگے۔وارڈز تو وارڈز اپریشن تھیٹر اور لیبر روم میں بھی صفائی کا فقدان۔ آوارہ جانور کھلے عام آپریشن تھیٹر اور لیبر روم میں گھومنے لگے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا سمیت ذرائع ابلاغ کی دیگر سائٹس پر ایمز ہسپتال امبور کے اپریشن تھیٹر اور لیبر روم میں آوارہ بلی کی تصاویر نے ایک بار پھر ایمز ہسپتال امبور کی انتظامیہ کی کارکردگی کو عیاں کر دیا۔ وزیر صحت عامہ ڈاکٹر انصر ابدالی اور سیکرٹری صحت عامہ کے تمام تر دعوے ہوا ہو گئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر بھی تمسخر بنکر رہ گئے۔ سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی، عوامی حلقوں کے اکابرین اور سول سوسائٹی کے زعماء کا کہنا ہے کہ ایمز ہسپتال امبور کو فل فور پاک فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ نہ صرف علاج معالجہ میں بہتری آ سکے بلکہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی بہتر کیا جا سکے۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل