مظفرآباد چوری شدہ موبائل،فور جی ڈیوائسز اور دیگر غیر قانونی اشیاء کے لیے بائیکیا سروس کواستعمال کیا جانے لگا 0

مظفرآباد چوری شدہ موبائل،فور جی ڈیوائسز اور دیگر غیر قانونی اشیاء کے لیے بائیکیا سروس کواستعمال کیا جانے لگا

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو) شہر اقتدار میں بائیکیا سروس کے ذریعے سامان کی ترسیل کا رواج عام ہو گیا، چوری شدہ موبائل،فور جی ڈیوائسز اور دیگر غیر قانونی اشیاء کو ادھر سے ادھر بھیجنے کے لیے بائیکیا سروس کا استعمال کیا جانے لگا۔ کئی ایک سادہ لوح بائیکیا رائڈرز معمولی کرائے کے عوض مختلف لفافوں، شاپنگ بیگز اور دیگر میں پیک شدہ سامان ادھر سے ادھر پہنچانے میں مصروف۔ گزشتہ روز مدینہ مارکیٹ میں ایک بائیکیا رائڈر ایک فور جی ڈیوائس جو کہ اسے بینک سکوائر چھتر سے کسی نامعلوم شخص نے دی اور کہا کہ ڈگری کالج کے گیٹ کے سامنے آپ جا کر کھڑے ہوں ایک بندہ آپ کے پاس آئے گا اور لے گا۔ کافی انتظار کے بعد بائیکیا رائڈر نے قریب ہی ایک دکاندار سے رابطہ کیا اور اسے کہنے لگا کہ یہ ڈیوائس اپنے پاس رکھ لیں جب کوئی آئے گا تو اسے دے دینا۔ جس پر دکاندار نے پوچھا کہ یہ ڈیوائس کس کی ہے تو وہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگا۔ اس موقع پر دکاندار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قبل ازیں بھی ایسے کئی ایک واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ تاجر رہنما مدینہ مارکیٹ میں انتظامیہ سے اس طرف توجہ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیکیا رائڈرز کے ذریعے سامان ادھر سے ادھر لے جانے والوں کے لیے خصوصی ضابطہ مقرر کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے واقعے سے نپٹنے کے لیے آسانی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں