مظفرآباد مرحوم ریاض تبسم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد 0

مظفرآباد مرحوم ریاض تبسم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

ڈیلی پرل ویو.چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت ریاض تبسم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں سینئر جج آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں سینئر وکلاء نے بھی شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ ریاض تبسم ایڈووکیٹ نے وکالت کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ریاض تبسم ایڈووکیٹ کی شعبہ قانون کے لیے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ تعزیتی ریفرنس میں ریاض تبسم ایڈووکیٹ کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں