0

قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین کی حلف اٹھانے کے بعد بدھ کے روز سپریم کورٹ آمد

ڈیلی پرل ویو.قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین کی حلف اٹھانے کے بعد بدھ کے روز سپریم کورٹ آمد، چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان سے ملاقات کی، اس موقع پر ججز عدالت العالیہ جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس سردار محمد اعجازخان، جسٹس چوہدری خالد رشید بھی موجود تھے، چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان و معزز ججز صاحبان نے جسٹس سردار لیاقت حسین کو حلف اٹھانے اور مستقل چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-چیف جسٹس آزاد کشمیر نے امید ظاہر کی کہ جسٹس سردار لیاقت حسین اپنے تجربے اور دیانت داری سے عدالت العالیہ میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں