0

آزاد کشمیر میں صحت کارڈ کے اجراء سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچے گاوزیراعظم آزاد کشمیر

ڈیلی پرل ویو.وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے محکمہ صحت عامہ، تعلیم اور منصوبہ بندی و ترقیات کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت نثار انصر ابدالی، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری محمد رشید اور متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے عام آدمی کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اورترقیاتی منصوبہ جات کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹریز سے بجٹ تجاویز پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی، بجٹ میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ آزاد کشمیر میں صحت کارڈ کے اجراء سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کر رہے ہیں، صحت کے نظام کو مزید بہتر اور مضبوط بنائیں گے، ہیلتھ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، تمام ہسپتالوں میں ادویات اور مشینری کی خرید کیلئے مختص بجٹ کو دگنا کریں گے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے ، حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں عام آدمی کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، بنیادی ضروریات ہر شہری حق ہے ، شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے حکومت ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں