0

وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق اور وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی کا سی ایم ایچ فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا معائنہ

ڈیلی پرل ویو.آزادکشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق اور وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی کا سی ایم ایچ فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا معائنہ۔ منصوبہ کو معیاری اور فی الفور تکمیل کی ہدایت۔ اس موقع پر سیکرٹری ورکس سردار ظفر محمود خان، چیف انجینئر ہائی ویز عبدالباسط، ایکسین ہائی ویز زاہد گیلانی اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیر حکومت کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعمیرات عامہ کا کہنا تھا کہ سی ایم ایچ فلائی اوور دارلحکومت مظفرآباد کا ایک بڑا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل میں کافی حد تک کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے منصوبہ کو فی الفور مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کے ٹریفک کے مسائل کم ہو سکیں۔ منصوبہ کے تعمیراتی کام کو منظور شدہ تصریحات کے مطابق مکمل کیا جائے۔ کام کی کوالٹی پر کسی قسم کو کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے محکمہ ہائی ویز اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کے وہ مقررہ وقت کے اندر منصوبہ کی شفاف انداز میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں