آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد ٹیم کا گڑھی دوپٹہ میں چیکنگ اور تجزیاتی کارروائی 0

آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد ٹیم کا گڑھی دوپٹہ میں چیکنگ اور تجزیاتی کارروائی

ڈیلی پرل ویو.آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم نے گڑھی دوپٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں مجہوئی، ٹھوٹھہ، لنگرپورہ، اور بڈھیارہ میں موبائل فوڈ لیب کے ذریعے بڑے پیمانے پر اشیائے خوردونوش خصوصا بچوں کے زیر استعمال قلفی’ ائس کریم’ جوسز رنگدار بوتلیں اور پاپڑ وغیرہ کی چیکنگ اور تجزیاتی کارروائی کی۔ ٹیم نے بازاروں میں واقع ہوٹلز، بیکریوں، فوڈ پوائنٹس، جنرل اسٹورز اور دیگر خوراک فروخت کرنے والے مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس دوران قلفیاں، آئسکریم، مشروبات، سنیکس، پاپڑ، کوکنگ آئل، دودھ، اور دیگر روزمرہ استعمال کی گھریلو اشیائے ضروریہ کی جانچ کی گئی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عوام خاص طور پر بچے محفوظ اور معیاری خوراک حاصل کر رہے ہیں۔کارروائی کے دوران موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب بھی موقع پر موجود رہی، جس کے ذریعے مختلف اشیاء جن میں جوس، کولڈ ڈرنکس اور دودھ ،پانی شامل ہیں کے سیمپل حاصل کر کےلیبارٹری تجزیہ کیا گیا۔ لیبارٹری رپورٹس کی روشنی میں ناقص اور غیر معیاری مصنوعات ضبط کرتے ہوئے تلف کر دیں۔جبکہ بعض دکانداروں کوجرمانے اوراصلاحی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ یہ کارروائیاں شہریوں خصوصا بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے تسلسل سے جاری ہیں تاکہ ناقص، غیر معیاری اور غیر محفوظ خوراک کے کاروبار کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اشیائے خوردونوش خریدتے وقت اشیاء کی تیاری، صفائی اور ایکسپائری ڈیٹ کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی کے دئیے گئے نمبر 1280پر اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں