ہم سب کو چاہیئے کہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد پر بھی توجہ دیں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان 0

ہم سب کو چاہیئے کہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد پر بھی توجہ دیں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان

ڈیلی پرل ویو. چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں سابق ڈسٹرکٹ جج اور سینئر قانون دان زکریا بھٹی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وفات پر فل کورٹ تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کا اانعقاد۔ فل کورٹ میں چیف جسٹس آزاد جمو ں و کشمیر کے علاوہ جسٹس خواجہ محمد نسیم سینئر جج ، جسٹس رضا علی خان جج سپریم کورٹ، ایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال ، رجسٹرار سپریم کورٹ اور بارکونسل کے موجودہ اور سابق عہدیداران، سینئر اراکین بار اور سپریم کورٹ کے سینئر وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے مرحوم کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ مرحوم انتہائی ملنسار اور بلند اخلاق کے مالک تھے۔ 2011 میں میری بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد سے وہ متعدد مقدمات میں عدالت میں میرے روبرو پیش ہوتے رہے۔ انھوں نے کہا کہ ہزاروں سال عمر پانے کے باوجود بھی ہم سب کو واپس لوٹ کر جانا ہے اور آخرت میں ہمارے اچھے اعمال ہی کام آئیں گے۔ ہم سب کو چاہیئے کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پر بھی توجہ دیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہمارے گناہوں کو بخشنے والے ہیں ۔ اگر کسی انسان کے الفاظ سے کسی دوسرے کو تکلیف پہنچے تو اللہ تعالیٰ نے اس انسان کو ہی اختیار دیا ہے کہ تکلیف دینے والے کو معاف کرے یا نہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب کو دوسروں کے لئے نفع مند ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی انسان کو ہمارے طرز عمل سے تکلیف نہ پہنچے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں