مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو):سیکرٹری صنعت و تجارت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر خالد محمود مرزا کی ہدایت پر معاون ناظم صنعت و تجارت راجہ کاشف لطیف خان اور انسپکٹر اوزن و پیمائش قیصر رشید نے کوہالہ روڈ پر پٹرول پمپس کی انسپکشن کی۔
اس موقع پر راجہ کاشف لطیف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں پٹرولیم مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے موبائل لیب اور اسٹیشن لیب کی سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ محکمہ سے رجوع کر سکتے ہیں، اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔