0

پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کی میڈیا سے گفتگو

ڈیلی پرل ویو.،پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بجٹ معاملے پر کہا کہ حکومت نے تمام پارلیمانی روایات اور قواعد انضباط کار کو اکثریت کے بل بوتے پر بلڈوز کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی جنگی صورتحال ہے نہ ایمرجنسی نہ سیلاب حکومت کو جلدی کس بات کی ہے؟حکومت کو خطرہ کس سے ہے کہ بجٹ پیش کرکہ فوری پاس کروارہی ہے۔

وزیراعظم کو کس سے خوف ہے خطرہ کیا ہے جس وجہ سے یہ کام کیا جارہا ہے،بجٹ پر بحث قومی اسمبلی سمیت تمام اسمبلیوں میں ہورہی ہے ۔۔اسمبلی اور اس نظام کی وقعت اور اہمیت کو ختم کیا جارہا ہے۔۔

صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے کسی مشاورتی عمل میں شریک نہیں رکھا گیا ۔وزراء کابینہ کا حصہ ہیں وہ مشاورتی عمل میں شریک رہے ،

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ حکومت غلط روایت ڈال رہی ہے کہ بغیر کسی بحث کے بجٹ کو منظور کیا جائے،بجٹ منظور ہونے کے بعد بحث کرنا بے معنی اور فضول مشق ہے،شام کو جماعتی میٹنگ ہوگی اس میں وزراء سے لوچھیں گے،کسی کو انجانا خوف ہے جس کا کوئی علاج نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں