0

بجٹ 2025-26 عوامی خواہشات کا ترجمان ہے، صحت و تعلیم کو ترجیح دی گئی: چوہدری محمد یٰسین

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ بجٹ 2025.26 مثبت بجٹ ہے اور عوامی خواہشات کے مطابق بنانے کی کوشش کی ہے خاص طور پر ہیلتھ کارڈ سے عوام کو ایک بڑی سہولت میسر آئے گی اور عام آدمی کو اچھے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات ملیں گی۔تعلیم،صحت،روزگارکیلئے خصوصی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ حکومت نے ایک عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔آئندہ مالی سال 2025-26کا بجٹ ایک متوازن بجٹ ہے جس میں ہرطبقے کے لوگوں کو ریلیف مل سکے گا۔نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیاگیا۔حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26میں صحت کارڈ کی اجرائیگی کیلئے 2ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کا مقصد آزاد کشمیر کے رہائشیوں کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مُفت صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تعلیم کیلئے 2ارب 40کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ہائیر ایجوکیشن میں ادارہ جات کی اپ گریڈیشن اور اساتذہ کی کمی کو پُور ا کرنے کیلئے60کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔حکومت کے اس اقدام سے نظام تعلیم کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں طور پر بہتری آئے گی اورادارہ جات کی اپ گریڈیشن،معیاری تعلیم تک محدود رسائی جیسے اہم مسائل کو حل کرنے اور دور دراز علاقوں کے طلباء کے لیے محدود تعلیمی مواقع کے مسئلہ کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ ریاست کی کلیدی اہمیت کی حامل تنصیبات کی حفاظت کیلئے AJK Rangersکے نام سے نئی فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ AJK Rangers کی نئی فورس کی افرادی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف کیڈرز کی 1329آسامیوں کی تخلیق عمل میں لائی گئی ہے تاکہ ریاست کا تحفظ ممکن ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں