ڈیلی پرل ویو. ڈپٹی کمشنر مظفرآبادمدثر فاروق کی زیر صدارت کمیٹی روم”عبدالحمید مغل مرحوم“ دفتر کمشنر مظفرآبادڈویژن میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد‘ ضلع مفتی مظفرآباد اور جملہ مسالک کے علمائے کرام / ممبران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ ماہ محرم الحرام 2025 کی آمد آمد ہے‘ ہمارا معاشرہ امن وعامہ کا گہوارہ ہے‘ جو اخوت وبھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ہم نے سابقہ روایت کو قائم رکھتے ہوئے علاقائی امن و باہمی روابطہ کو پروان چڑھانا ہے اور منافرت اور اشتعال انگیزی سے درگزر کرناہے۔ ضلع مظفرآباد میں عرصہ دراز سے مذہبی‘ مسلکی ہم آہنگی و اتحاد کی فضاء قائم ہے۔ جس کو برقرار رکھتے ہوئے مساجد و امام بارگاہ کے ممبر سے فرقہ واریت‘ اشتغال انگیزی اور مسلکی منافرت پھیلانے کے بجائے اپنے خطبات میں یہود و ہندو لابی کو بے نقاب کرنے جیسے موضوع زیر بحث لائے جائیں گے۔ جملہ مسالک کے علمائے کرام عملدرآمد کروانے کو یقینی بنائیں گے۔ اسلام و ملک خداداد پاکستان کے دشمن عناصر مسلمانوں کو فرقہ واریت و مسالک کی دلدل میں پھنسا کر مفاد حاصل کرنے کے درپے ہیں‘ جس کے تدارک کیلئے علماء کرام کلیدی کردار ادا کریں گے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر صاحب (جنرل) کی سربراہی میں ضلعی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں ضلعی انتظامیہ‘ پولیس‘ تحصیل مفتی اورجملہ مسالک کے علماء کرام شامل ہونگے جو Fakeآئی ڈیز ودیگر سوشل میڈیا سرگرمیاں‘ جن سے مذہبی اور مسلکی منافرت پھیلائی جا رہی ہو کے تدارک کیلئے اقدامات عمل میں لائیں گے۔ سوشل میڈیا پردیا گیا یا پھیلایا گیا ایسا بیان / پیغام جو اشتعال انگیزی و فرقہ واریت سے متعلق ہو‘ پر جملہ مسالک کے علماء کرام ردعمل دینے کے بجائے ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی کمیٹی سے رجوع کریں گے۔ امام بارگاہوں و مساجد کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے گا۔محرم الحرام کے دوران صرف جعفریہ سپریم کونسل آزادجموں وکشمیر کے منظور/ مقررشدہ ذاکرین / مقررین کے خطاب کو یقینی بنایا جائے گا اور انفرادی و اجتماعی مجالس میں بیرون آزادکشمیرسے آنے والے ذاکرین/ مقررین کی فہرست ضلعی انتظامیہ سے شیئر کی جائے گی۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل