0

مظفرآباد میں غیر جریدہ کنٹریکٹ و عارضی ملازمین کا دھرنا، یکم جولائی تک مستقل نہ کرنے کی صورت میں لانگ مارچ کا اعلان

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو)غیر جریدہ کنٹریکٹ و عارضی ملازمین کا احتجاجی دھرنا،حکومت سے یکم جولائی تک مستقل کرنے کا مطالبہ،دیرینہ معاملہ یکسو نہ ہونے کی صورت میں ریاست گیر احتجاجی تحریک،لانگ مارچ اور اہل و عیال سمیت غیر معینہ مدت تک آذادی چوک میں دھرنا دینے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق غیر جریدہ کنٹریکٹ و عارضی ملازمین کی مرکزی کور کمیٹی کی کال پر سنٹرل پریس کلب کے سامنے آذادی چوک میں دھرنا دیا گیا دھرنے میں خواتین ملازمین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی احتجاجی دھرنے سے سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید،صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین آذاد کشمیر سالک رشید عباسی،مرکزی صدر عارضی و کنٹریکٹ ملازمین راجہ غلام جیلانی،سپریم ہیڈ ایپکا سید کرامت سبز واری،سپریم ہیڈ عارضی و کنٹریکٹ ملازمین وقاص خان مغل،سنئیر نائب صدر محمد انصر مغل،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن وسیم عباسی،پرویز قریشی،خواجہ مجیب،راجہ وسیم منظور،صاحبزادہ عدیل،اشفاق اعوان،ذکاء الرحمن و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ عارضی و کنٹریکٹ ملازمین کا 17دن (شب و روز)جاری رہنے والے دھرنے کو اکتوبر 2024 کو حکومت نے اس وعدہ/ ایگزیکٹو آ رڈر کے ساتھ موخر کروایا کہ اندر 45ایام ان ملازمین کو مستقل کرے گی لیکن آ ج 09ماہ گزرنے کے باوجود مستقل کرنا تو دور حکومتی کمیٹی کا باضابطہ اجلاس تک نہ ہو سکا ملازمین کی اکثریت اوور ایج ہوچکی ہے اور سروس 02سال سے 28سال ہو چکی ہے اپنی زندگی کا بہترین وقت ریاست کو دے چکے ہیں اب نہ تو مزید کوئی ملازمت مل سکتی ہے اور نہ ہی کسی کام کے قابل رہ گئے ہیں غیر جریدہ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے کسی ایکٹ کی ضرورت نہ ہے بلکہ جناب وزیراعظم کے ایگزیکٹو آ رڈر سے ہی مستقل ہو سکتے ہیں حکومت نے ملازمین کو یکم جولائی تک مستقل نہ کیا گیا تو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں