0

خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ہٹیاں بالا میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد

مظفرآباد خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام الشّفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راڑو مظفرآباد کی ماہر ٹیم کے اشتراک سے علی افسر اعوان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہٹیاں بالا میں آج 21 جون بروز ہفتہ فری آئی کیمپ لگایا جائے گا، کیمپ صبح 9 بجے تا سہ پہر 3 بجے تک امراض چشم کے جملہ مریضوں کا مفت معائنہ و ادویات فراہم کرے گا،کیمپ میں آنکھوں کا مفت معائنہ و تشخیص، سفید موتیہ اور آنکھوں کے دیگر امراض کا علاج اور حسب ضرورت مفت آپریشن کرے گاجبکہ آپریشن والے مریضوں کو کیمپ و واپس گھر تک آمد و رفت کے ساتھ کھانا و رہائش بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر چیئرپرسن کے زید کے فاونڈیشن ممتاز ماہر تعلیم و سماجی شخصیت محترمہ خدیجہ زرین خان نے کہا کہ تمام شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی بینائی کی حفاظت کے لیے ضرور آئیں صحت آپ کا حق ہے ہم آپ کے ساتھ ہیں اس کیمپ کے انعقاد پر الشفا آئی ٹرسٹ کے شکر گزار ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے،خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن خدمت، محبت اور روشنی کا پیغام لے کر پورے آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں خدمت خلق جاری رکھے ہوئے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں