مظفرآباد (نامہ نگار) کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین نے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے تحت زیرِ تربیت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پی اینڈ ڈی، پولیس اور دیگر گروپوں سے تعلق رکھنے والے افسران کو بریفنگ دی۔
بریفنگ کا انعقاد کمشنر آفس مظفرآباد میں کیا گیا، جس میں افسران کو ڈویژنل انتظامیہ کے دائرہ کار، چیلنجز، ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال، اور بین الاضلاعی ہم آہنگی کے نظام سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔