0

ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مظفرآبادمدثر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد

ڈیلی پرل ویو. ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مظفرآبادمدثر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس‘ سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان اور ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا چھٹا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ یہ ایک انتہائی اہم فورم ہے۔ جس میں محرم الحرام‘ مون سون‘ ترقیاتی منصوبہ جات،سرکاری / ایوارڈ شدہ اراضیات، سیکیورٹی خدشات،ٹریفک چیکنگ / مینجمنٹ،صحت سہولیات،سرکاری / پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات،بجلی بلات کی ادائیگی‘ چوری‘ لوڈ شیڈنگ، سیاح حضرات کو سہولیات کی فراہمی، آتشزدگی، دیگر حادثات پررسپانس / کارروائی وغیرہ جیسے امور زیر بحث لائے جاتے ہیں۔ اجلاس میں شریک آفیسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مظفرآبادکو مختلف ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں بذیل فیصلہ جات ہوئے۔شاہ سلطان پل سے ملحقہ(ساتھرا) روڈ کاتعمیراتی کام اندر03 ایام شروع کرتے ہوئے تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے گا اورYکراس CMH فلائی اوور کی تعمیرکو 15جولائی2025 سے قبل تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایسے صارفین باالخصوص جو گھریلو ٹیرف کی آڑمیں کمرشل ٹیرف کے مطابق پانی و بجلی استعمال کر رہے ہیں کو قانون کے دائر میں لایا جائیگا نیزغیرقانونی واٹرو بجلی کنکشن کی جانچ پڑتال جلد ارجلد مکمل کی جائے گی اور باقی داران کے خلاف مالگزاری ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ راڑہ جیل میں پانی کے مسئلہ کے مستقل حل کے سلسلہ میں کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے‘ تاوقتکہ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ پبلک ہیلتھ بذریعہ ٹینک پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ بلگراں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جو واٹر سپلائی متاثر ہوئی ہے اس کی بحالی پر فوری کام کیا جا رہاہے۔ جس کو جلد تکمیل کیا جائیگا۔ سرکاری اراضیات پر ناجائزہ قابضین کے خلاف کارروائی کا آغازکیا جاچکا ہے نیز دریا میں نہانے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے خلاف ورزی پر کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔ فاریسٹ فائر کے واقعات کی روک تھام کے سلسلہ میں بذریعہ محکمہ جنگلات و ریسکیو1122 حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں‘ نیزفاریسٹ فائر میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں FIR کے اندراجات کے سلسلہ میں ہدایات دی جاچکی ہیں۔ غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے نیزدودھ کے Simpleحاصل کرتے ہوئے جانچ پٹرتال کرنے کے بعد معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ پٹرول پمپ ہا پر پیمانہ جات کی جانچ پٹرتال بذریعہ محکمہ صنعت و حرفت/مجسٹریٹس عمل میں لائی جارہی ہے‘ پٹرول پمپ مالکان اپنے پیمانہ جات کو درست کریں تاکہ عوام الناس کو سہولت میسر ہو۔تمام محکمہ جات آمدہ عشرہ محرم الحرام اور مون سون میں اپنے تفویض شدہ فرائض کی بطریق احسن انجام دہی کو یقینی بنائیں تاکہ امن وعامہ کی مسئلہ درپیش نہ ہو اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے۔کسی بھی سرکاری کام کے دوران مداخلت /خلل پیدا کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں