0

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری ریاض سے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی ملاقات

ڈیلی پرل ویو.پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری ریاض سے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے ملاقات کی ۔اس موقع پر معاون خصوصی سید عزادار شاہ کاظمی بھی موجود تھے ۔ دنوں رہنماؤں کے درمیان آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال ،آئندہ انتخابات اور باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔سینئر رہنماء پیپلز پارٹی چوہدری ریاض نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر ہے یہی وجہ ہے کہ نظریہ بھٹو کے پیرو کاروں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے ۔انیوں نے کہا کہ محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں آزادکشمیر میں سیاسی میدان میں وکٹری حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو اور شہید بی بی کا نظریہ ہمارا اثاثہ ہے جس کے لئے ہم برسر پیکار ہیں ۔سپیکر قانون ساز اسمبلی نے چوہدری ریاض کو مبارکباد دی کہ آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ۔انہوںنے کہا کہ ان کی شمولیت صدر آصف علی زرداری ،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور پر اعتماد کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ چییرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی اور حکومت بنائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں