ڈیلی پرل ویو.ہٹیاں بالا گرڈ اسٹیشن میں 42 گھنٹوں میں 20MVA پاور ٹرانسفارمر نصب کرتے ہوئے بجلی بحال کر دی گئی، سیکرٹری توانائی و آبی وسائل ارشاد احمد قریشی نے رات 1:15 بجے ہٹیاں بالا میں پاور ٹرانسفارمر کو energize کیا ،پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب سے جہلم ویلی اور مظفرآباد کے علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی اس موقع پر سیکرٹری توانائی ارشاد قریشی نے کہا کہ جہلم ویلی کے عوام کی مشکلات کا احساس تھا وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات پر پاور ٹرانسفارمر کو energize کرکے بجلی بحال کردی گئی، پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب سے وولٹیج کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا خاتمہ ہوگا، جہلم ویلی میں جلد نڑدجیاں پاور ہاوس کا بھی افتتاح ہوگا، انہوں نے کہا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ توانائی کا حسب ضرورت استعمال کریں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ہر انسان کو بجلی جیسی نعمت کو امانت اور دیانت داری سے استعمال کرنا ہو گا ، پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب میں جن اداروں نے تعاون کیا انکے شکرگزار ہیں

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل