ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد (خصوصی رپورٹ) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم و دیگر معزز ججز کی عابد گیلانی کی اہلیہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم منان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نعیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان سمیت اعلیٰ عدالتی و انتظامی شخصیات نے سابق سیکرٹری حکومت آزاد کشمیر عابد گیلانی کی اہلیہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی، مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر معزز ججز نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ عدالتی و سرکاری حلقوں میں مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔