اسلام آباد(ڈیلی پرل ویو)چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کو وفاقی وزیر کا عہدہ دیدیا۔
کابینہ سیکرٹریٹ (کیبنٹ ڈویژن) کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نوٹیفکیشن کے مطابق رانا محمد قاسم نون، چیئرمین کشمیر کمیٹی کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب اس سلسلے میں باقاعدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ رانا محمد قاسم نون بطور چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے مسلسل آواز بلند کرتے رہے ۔
ان کی مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں گراں قدر خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر کا درجہ دینا ایک خوش آئند قدم ہے جو اس اہم عالمی مسئلے پر پارلیمانی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔