0

مظفرآباد ایس ڈی ایم اے کی جانب سے ضلع نیلم میں واٹر ریسکیو کے لیے موٹر بوٹ فراہم

ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد (نامہ نگار)آزاد جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کی جانب سے قدرتی آفات سے نمٹنے اور بروقت ریسکیو آپریشنز کو مؤثر بنانے کے لیے ایک اور عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے سردار وحید خان نے ضلع نیلم کے لیے واٹر ریسکیو سروس کے تحت موٹر بوٹ ڈپٹی کمشنر نیلم و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) ندیم جنجوعہ کے حوالے کر دی۔

اس موقع پر ایک مختصر تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں متعلقہ ضلعی افسران اور ایس ڈی ایم اے کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ موٹر بوٹ کی حوالگی کا مقصد دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں میں ممکنہ حادثات یا قدرتی آفات کے دوران فوری امدادی کاروائیوں کو ممکن بنانا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے سردار وحید خان نے اس موقع پر کہا کہ:
“عوامی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نیلم جیسے سیاحتی اور جغرافیائی طور پر حساس ضلع میں ریسکیو سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ موٹر بوٹ کی فراہمی سے واٹر ریسکیو کی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔”

ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے ایس ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ضلع نیلم میں مون سون کے دوران ممکنہ سیلابی صورتِ حال اور دیگر آبی حادثات سے نمٹنے کے لیے مؤثر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر بوٹ کے استعمال کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو خصوصی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں