0

مظفرآباد ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) مدحت شہزاد کی زیر صدارت قواعد کمیٹی کا اجلاس منعقد

ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد (نامہ نگار) ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) محترمہ مدحت شہزاد کی زیر صدارت قواعد کمیٹی کا اہم اجلاس کمشنر آفس کانفرنس روم مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران، سیکرٹریز اور متعلقہ شعبہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد سرکاری قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کا جائزہ لینا، بین المحکماتی تعاون کو مؤثر بنانا اور انتظامی اُمور میں شفافیت و بہتری لانا تھا۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری مدحت شہزاد نے کہا:
“سرکاری امور میں شفافیت، ضابطہ کی مکمل پابندی اور قانون کی بالادستی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قواعد کمیٹی کا مقصد ہی یہی ہے کہ تمام محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور عوامی خدمت میں شفاف طریقہ کار اپنایا جائے۔”

اجلاس میں تمام شرکاء نے اپنے اپنے شعبہ جات میں درپیش مسائل، اصلاحاتی اقدامات اور قواعد کے اطلاق سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں