ڈیلی پرل ویو.اسلام آباد (نامہ نگار)ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تفصیلی اور اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ سیاسی و آئینی امور، ریاستی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے تجربے اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست کے استحکام، جمہوریت کی مضبوطی اور کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔