ڈیلی پرل و یو .مظفر آباد (نامہ نگار)
وزیر زراعت و لائیو اسٹاک آزاد کشمیر سردار میر اکبر سے وزیر صحت ثار انصر ابدالی نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، شعبہ صحت اور زراعت کے درمیان ممکنہ اشتراک، دیہی ترقی، غذائی تحفظ اور عوامی فلاح کے دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں دونوں وزراء نے آزاد کشمیر کے عوام کو صحت مند اور خوشحال طرز زندگی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔