ڈیلی پرل ویو.مظفر آباد (نامہ نگار) وزیراعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تعمیرات عامہ (شاہرات) سرکل مظفرآباد کی نگرانی میں ساتھرہ روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا گیا۔ نائب مہتمم حسیب عباسی نے انجینئرز کی ٹیم کے ہمراہ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔
معائنے کے دوران تعمیراتی معیار، رفتار اور مقامی عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے سے متعلق امور پر خصوصی توجہ دی گئی۔ حسیب عباسی نے ہدایت کی کہ منصوبہ بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولت میسر آ سکے۔
مقامی شہریوں نے بھی سڑک کی مرمت اور بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا۔