آزادکشمیر فوڈ اتھارٹی نےملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا 0

محرم الحرام صبر، قربانی، استقامت، اتحاد، اور باطل سے ٹکرانے کا حوصلہ دیتا ہے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

ڈیلی پرل ویو.وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام صبر، قربانی، استقامت، اتحاد، اور باطل سے ٹکرانے کا حوصلہ دیتا ہے۔ سیرت طیبہﷺ اور امام عالی مقام سیدنا حسین ؓ کے مشن کو اپنائیں اور اہل بیت کی محبت کو اپنے ایمان کا حصہ بنائیں۔ نواسہ رسول ﷺ، جگر گوشہ بتول ؓ، امام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ کی شہادت سے حق و باطل میں ابدی تفریق ہو گئی۔ نسل نو کو مشن حسینی کا اصل پیغام پہنچانا ہمارا فرض ہے۔ اہل بیت اطہار رضوان اللہ تعالیٰ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت وعزت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعتہ المبارک کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے اس مہینے کو کا کائنات کے وجود میں آنے کے بعد سے ہی خاص اہمیت حاصل رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ محرم اتحاد و یکجہتی اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ اس ماہ مقدس میں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں اور مشن حسینی کو عام کیا جائے۔ انہوں نےکہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اہلخانہ اور انکے رفقا کی لازوال اور عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے اور محبت کے اظہار کا بہترین عمل فلسفہ شہادت امام عالی مقام ؓ کو سمجھنا اور انکے مشن پر گامزن رہنا ہے۔ انہوں نےکہا کہ محرم نہ صرف تاریخِ اسلام کا ایک اہم مہینہ ہے بلکہ ایک ایسی عظیم یاد ہے جو ہمیں حق کے لیے کھڑے ہونے، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے، اور صبر و استقامت کے ساتھ اللہ کی رضا کے لیے جینے اور مرنے کا درس دیتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں امام حسین رضی اللہ عنہ اور اہل بیت کی محبت و سیرت پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں