مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)دارالحکومت مظفرآباد کے پوش علاقہ مانک پیاں مہاجر کیمپ بی 2 کا ٹرانسفارمر گزشتہ دو دن سے خراب،عوام علاقہ گرمی کی شدت سے بلبلا اٹھے،محکمہ برقیات کے عملہ کی بے حسی اور غفلت کے باعث ٹرانسفارمر تاحال مرمت نہ کیا جاسکا،بزرگ،بچے،خواتین اور بیمار گرمی کی اس شدت میں راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور،ہر بار چندہ جمع کر کے بجلی بحال کروانے والے عوام علاقہ اس بار بھی چندہ جمع کروانے کے باوجود تاحال بجلی سے محروم،ٹرانسفارمر پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر ہفتے جل جاتا ہے،ہر بار ٹرانسفارمر کے بش جلنے پر عوام علاقہ چندہ جمع کر کے محکمہ برقیات کے عملہ کی منت سماجت کر کے مرمت کرواتے ہیں،اس بار بھی ٹرانسفارمر کے بش سمیت کوئلیں جل گئیں ہیں جو تاحال مرمت نہ کی جاسکی۔عوام علاقہ نے وزیراعظم آزادکشمیر،وزیر برقیات،چیف سیکرٹری،سیکرٹری برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ مانک پیاں مہاجر کیمپ بی2 کے اس متعلقہ ایریا کو نیا ٹرانسفامر فراہم کیا جائے،ہر ہفتے ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جب تک نیا ٹرانسفارمر فراہم نہیں کیا جاتا تب تک اس اذیت سے چھٹکارہ ملنا مشکل ہے۔ہر بار چندے جمع کر کے بجلی بحال کروا کر عاجز آچکے ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام اس معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی یقینی بنائیں۔گرمی کی اس شدت میں بغیر بجلی کے عوام انتہائی اذیت میں مبتلاء ہیں،راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل