0

آزاد جموں و کشمیر ٹیکس قوانین میں ترامیم کے حوالے سے نارتھ زون کے ٹیکس آفیسران کی دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ مکمل

ڈیلی پرل ویو. آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریوینیو (CBR) کے زیر اہتمام ٹیکس قوانین میں ہونے والی ترامیم اور فنانس ایکٹ 2025 کے سلسلہ میں نارتھ زون کے ٹیکس آفیسران کے لیے دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ ٹریننگ ورکشاپ میں نارتھ زون کے جملہ سرکل آفیسران / انسپکٹران ان لینڈ ریوینیو نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں شرکاء کو سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ متذکرہ ٹریننگ ورکشاپ میں کمشنر ان لینڈ ریونیو (نارتھ زون) مسٹر اشتیاق احمد،ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو محترمہ ڈاکٹر شازیہ حبیب، ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریوینیو سردار محمد ریاض، اور ڈپٹی کمشنر انلینڈریوینیو محترمہ عفت شاہین، نے شریک آفیسران/ انسپکٹران کو ٹیکس قوانین میں کی گئی ترامیم سے متعلق آگاہی کے لیے لیکچرز دیئے۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سنٹرل بورڈ آف ریوینیو/سیکرٹری انلینڈ ریونیو محمد رقیب خان نے شرکاء ورکشاپ و منتظمین و کامیاب ورکشاپ منعقد کروانے پر مبارکباد دی۔ اس سلسلہ کی دوسری ورکشاپ اگلے ہفتے میرپور میں منعقد ہو گی جس میں ساؤتھ زون کے آفیسران شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں