ڈیلی پرل ویو.وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرپیر محمد مظہر سعیدشاہ نے کہا ہے کہ پاکستان صرف کشمیریوں کی نہیں بلکہ دنیابھر اور لکھنوو لکھن پور سے لیکر حیدرآباددکن تک رہنے والے مسلمانوں کی امید ہے ، تقسیم کے وقت جن مسلمانوں نے دو قومی نظریے کی مخالفت کی تھی آج انکی نسلیں پچھتارہی ہیں، ہندوبنیے کے فاشزم سے کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں،ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے نہ مودی روک سکتا ہے اور نہ ہندتوا کی مذموم آئیڈیالوجی۔ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے ہندوستان ملوث ہے ، مکاردشمن جنگ کے محاذ پرتو پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتالیکن اپنی پراکیسز کے ذریعے پاکستان کے نہتے شہریوں کا قتل عام کروارہا ہے۔رافیل کے ساتھ ہندوستان کا تکبر ، جھوٹ اور گھمنڈ بھی زمین بوس ہوگیا ، ہندوستان کو ایک ایک شہری کے خون کا حساب دینا ہوگا۔بغل میں چھری اور منہ پر رام رام کرنے والے ہندوستان سے کشمیری اچھی طرح واقف ہیں ۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر زید سلیم اور سپاہی نظم حسین کو سلام پیش کرتے ہیں ، دفاع وطن کیلئے ہماری سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہاکہ بھارت جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی جڑ ہے۔ بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان کے خلاف آپریشن میں پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر ہے ۔ پاکستان اور اس کی سیکورٹی فورسز کمزور نہیں دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہےجس عملی ثبوت بھارت کو مئی میں مل بھی گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان اپنی تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے انتہاپسند حکومت کے اقدامات کی وجہ سے پورے خطہ عدم استحکام کا شکار ہے ۔ انہوں نےکہاکہ ہندوستان کے عزائم کی راہ میں واحد رکاوٹ پاکستان ہے جب تک پاکستان ہے ہندوستان کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کسی صورت ممکن نہیں ، پاکستان انشا اللہ تاقیامت قائم رہیگا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل