0

یومِ استحصال کشمیر: مسلح افواج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ

ڈیلی پرل ویو.راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف ظہیر بابر نے یومِ استحصال کشمیر پر کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، مسلح افواج کشمیریوں کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔
بیان میں بھارت کے جابرانہ اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔
افواج پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں