مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت قومی تقریب کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق، چوہدری قاسم مجید، چوہدری ارشد حسین، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر بھر میں یومِ آزادی 14 اگست کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام بڑے و چھوٹے شہروں کو پاکستان اور آزادکشمیر کے قومی پرچموں سے سجایا جائے گا۔
ضلعی، تحصیل اور مرکزی سطح پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ یومِ آزادی کے حوالے سے “ہفتہ جشنِ آزادی” منایا جائے گا جس میں متعدد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
تقریبات میں شامل ہوں گی:
ملی نغموں کے پروگرام
تقریری مقابلے
آزادی فیسٹیول
چراغاں و برقی قمقوں سے سجاوٹ
کھیلوں کے خصوصی مقابلے
سرکاری عمارات اور شہروں کو پرچموں سے مزین کیا جائے گا
وزیراعظم آزادکشمیر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ تیاریوں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ عوام جذبہ حب الوطنی کے ساتھ یوم آزادی کی تقریبات میں شریک ہو سکیں۔