0

سدھنوتی ضلعی آفیسر بہبود آبادی کا فلاحی مراکز کا دورہ، غفلت برتنے والے ملازمین کو سرزنش

ڈیلی پرل ویو،مورخہ 21اگست 2025کو ضلعی آفیسر بہبود آبادی سدھنوتی سردار ذوالفقار حسین ناز نے فلاحی مرکز گڑالہ،مرکز تولید صحت تراڑکھل اور عارضی فلاحی مرکز کوئیٹرا کا دورہ کیا ضلعی آفیسر نے متذکرہ سنٹرز پر ملازمین کی حاضری چیک کی اور پراگرس سمیت دیگر ریکارڈ کا ملاحظہ کیا ضلعی آفیسر نے اچھا کام کرنے والے ملازمین کی تحسین کی اور غفلت برتنے والے ملازمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت سرزنش کی ضلعی آفیسر نے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری بہبود آبادی وجاہت رشید بیگ اور ڈائریکڑ جنرل بہبود آبادی ڈاکٹر سردار آفتاب حسین کی ہدایات کے مطابق اور طے شدہ ایس۔او۔پی کے تحت عوامی فلاح و بہبود کو اپنا شعار بنایا جائے اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ضلعی آفیسر نے مزید کہا صحت و خاندانی منصوبہ بندی کے اصولوں پر عمل کر کے ایسے فلاحی معاشرہ کا قیام ناگزیر ہے جہاں عوام الناس کو معاشی خوشحالی تعلیم و تربیت اور بنیادی سہولیات میسر ہوں اور کوانٹیٹی کی بجائے کوالٹی کو بہتر کر کے ایک متوازن معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے ضلعی آفیسر نے محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کو ہدایت کی کے وہ عوام میں شعور و آگاہی اور ڈورسٹپس پر سہولیات فراہم کریں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں