ڈیلی پرل ویو،چناری (خصوصی رپورٹر) جہلم ویلی کے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقے چکوٹھی میں پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر حالیہ بارشوں سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل ویلفیئر پیکج کے تحت متاثرہ عوام کو اشیائے خورونوش اور ضروری سامان فراہم کیا گیا۔ مقامی افراد نے اس اقدام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے ایسے فلاحی اقدامات نہ صرف فوری ریلیف فراہم کرتے ہیں بلکہ عوام اور فوج کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
متاثرین نے بروقت امداد پر پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں یہ مدد ان کے لیے بڑا سہارا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی قدرتی آفات آئی ہیں، پاک فوج سب سے پہلے عوام کی مدد کو پہنچی ہے۔
چکوٹھی سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ قدرتی آفات ہوں یا کوئی بھی آزمائش، متاثرہ خاندانوں کی بحالی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، اور مشکل گھڑی میں عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔